26 جون 2012 - 19:30

بحرين کے مختلف شہروں ميں عوام نے احتجاجي مظاہرے کرکے آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کيا ہے.

ابنا: بحريني مظاہرين  نے ملک کے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت منامہ ميں احتجاجي مظاہروں کے دوران آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاکر عام شہريوں پر حکومتي کارندوں کےمظالم کي مذمت کي - مظاہروں کے شرکا نے آل خليفہ حکومت کي جيلوں ميں بند قيديوں کي رہائي کامطالبہ کيا -آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے مظاہرين پر حملہ کيا اور ان پربراہ راست فائرنگ کرنے کےساتھ آنسو گيس کا بھي استعمال کيا- اس حملے ميں کتنے مظاہرين زخمي ہوئے ابھي اس کي اطلاع  نہيں ہوسکي ہے - بحريني عوام کا انقلاب گذشتہ برس فروري سے جاري ہے جس کے دوران آل خليفہ اور آل سعود کي سيکورٹي فورس اور فوجيوں نے عام شہريوں کو تشدد کا نشانہ  بنا کر سيکڑوں افراد کو شہيد و زخمي کرديا ہےجبکہ بڑي تعداد ميں لوگ مظاہروں ميں شرکت کرنے کے جرم ميں جيلوں ميں بند ہيں......../169